آبنائے ہُرمُز میں الگایا سُپر ٹینکر بارودی سُرنگ سے ٹکرا کر تباہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہُرمُز پوری طرح ایران کے کنٹرول میں ہے اور الگایا (El Gaia)سُپر ٹینکر بارود سُرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ الگایا سُپر ٹینکر نے، جس کا نیویگیشن نمبر 9325336 ہے، آبنائے ہُرمُز کے ممنوعہ جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کی لیکن بارودی سُرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق بارودی سُرنگ سے ٹکرانے کے بعد اس سُپر ٹینکر میں آگ لگ گئی جس کو بُجھانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور آگ کے شعلوں نے پورے سُپر ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سپاہ نیوی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ الگایا سُپر ٹینکر کو خبردار کیا گیا تھا کہ غیر قانونی راستہ خطرناک ہے۔
سپاہ نیوی نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہُرمُز بند ہے اور مکمل طور پر اُس کے کنٹرول میں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel