امریکا کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر صدر پزشکیان کا زور
تہران میں آج بدھ 21 اکتوبر کو برآمدات کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکا کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر زور دیا۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورپ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ امریکا نے یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایران اس کے دباؤ کے مقابلے میں ڈٹ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم استقامت کے ساتھ ڈٹ گئے اور اپنی استقامت و پائیداری جاری رکھیں گے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن زورزبرستی اور دادا گیری برداشت نہیں کریں گے اور ہمارے اس طرزعمل کی جڑیں، ہماری تہذیب، یقین اور اعتقادات میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج ہمارے عوام اور ملک کے بارے میں دنیا کا نقطۂ نگاہ مختلف ہے اوراس مختلف نقطۂ ںگاہ کی وجہ ایرانی قوم کی استقامت اور پائیداری ہے۔
صدرپزشکیان نے کہا کہ ہم ایک بار پھر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اب بھی نہیں چاہتے ہیں لیکن زورزبردستی اور غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel