بعض طلباء کے خطوط کے جواب میں رہبر انقلاب اسلامی پیغام:
خود کو علم و ایمان و تہذیب نفس کے اسلحے سے لیس کریں
گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران ملک بھر سے بعض طلباء نے رہبر انقلاب اسلامی کو خطوط ارسال کیے ہیں۔
سحرنیو/ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ان خطوط کا جواب دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے جواب کا متن یہ ہے : بسم اللہ الرحمن الرحیم میرے عزیز بچوں پر سلامآپ کے محبت بھرے خطوط پڑھے۔ آپ نوجوان اور پُرجوش طلباء کی عنایتوں کا شکر گزار ہوں۔ آپ سب کے لیے، جنھوں نے مجھ پر ایک حق قرار دیا ہے، خاص دعا کروں گا۔آپ اور بہت سے دیگر نوجوانوں اور طلباء کے خطوط و پیغامات میں، جو اس حقیر کو محبت و عنایت کے قابل سمجھتے ہیں، مستقبل کی تعمیر کے لیے عزم، ارادہ اور ذمہ داری کا احساس صاف دکھائی دیتا ہے۔
یہ مضبوط عہد ایک گراں قدر امانت ہے، جس کی جڑیں خالص محمدی اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مکتب اور خمینی کبیر اور رہبر شہید خامنہ ای اعلیٰ اللہ مقامہما کے ورثے میں پیوست ہیں اور یہی ہمارے "مشترکہ پیمان" کے رشتے کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔
اس مقصد کی تکمیل کے لیے جہاں تک ممکن ہو خود کو علم، ایمان، تزکیۂ نفس، خدا سے تقرب اور قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے گہری آشنائی کے زیور سے آراستہ کیجیے۔
دوہری محنت اور جدت عمل کے ذریعے ایران عزیز کی طاقت اور قوت میں اضافہ کیجیے تاکہ ہمارے مہربان مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعا سے ترقی و پیشرفت اور اسلامی-
ایرانی تمدن کی چوٹیوں کی جانب عہد کرنے والے لشکروں کا سفر بہتر سے بہتر اور زیادہ تیزی سے پایۂ تکمیل تک پہنچے، ان شاء اللہ۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای26 اکتوبر 2026
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel