بسیج نئے تولّد و تغیر کا تجربہ کرے: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نےعوامی رضا کار فورس بسیج کو نئے تولّد و تغیر کے تجربے کی تاکید فرمائی ہے۔
سحرنیو/ایران: رہبر انقلاب انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے اپنے پیغام میں تاکید فرمائی ہے کہ تیسرے مقدس دفاع کے دورمیں عظیم ملت ایران کی بعثت کے ساتھ ہی جو پورے ملک میں بسیجی جذبے کا فروغ ہے، بسیج کو بھی نئے تولّد اور تغیر کا تجربہ کرنا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں تاکید فرمائی ہے کہ (عوامی رضا کار فورس) بسیج کو چاہیے کہ مبعوث ملت ایران کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے، اپنی تنظیم نو کرے جو پہلے سے بہتر اور زیادہ ترقی یافتہ ہو۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس اہم پیغام میں فرمایا ہے کہ اب ہر ایرانی ایک بسیجی، کے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ، زیادہ بلند اور محکم قدموں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام ميں فرمایا کہ اب بہت سے فوجی، سپاہ پاسداران کے سپاہی، پولیس فورس کے اہلکار، حکومت کے اراکین، پارلیمنٹ کے ممبران اور ایسے ہی بہت سے دوسرے لوگ، عوام کے جم غفیر کی طرح خود کو بسیجی مکتب کا پیرو اور دلدادہ سمجھتے ہیں، بسیجی سمجھتے ہیں اور اسی طرح، رات دن، سڑکوں اور چوراہوں پر پرچم بلند رکھنے والے احباب بھی جنھوں نے قوم کی بعثت کو زیادہ واضح اور قابل توجہ معنی و مفہوم عطا کیا ہے اور جان فدا مہم کے جانباز بھی عملاً ایسے ہی ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اصطلاح میں بسیج کے رکن نہیں تھے لیکن بسیجی فکر اور مکتب کی ستائش کرتے ہیں اوراپنے اہداف و اقدار کواس سے مطابقت دیتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی ہے کہ بسیج کی تنظیم کو اس نعمت خدا داد سے بہترین استفادہ کرنا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel