ایران کے اسلامی انقلاب کے اسباب
پروفیسر ماروین زونیس Marvin Zonis امریکا کی شیکاگو یونیورسٹی میں سیاست و اقتصاد کے پروفیسر ہیں ۔
انہوں نے آمر رضا شاہ پہلوی کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس ڈکٹیٹر کی شخصیات کے نفسیاتی پہلوؤں کا دقیق جائزہ لیا ہے ۔ انہوں نے اپنی کتاب "شاہ کی شکست" میں رضا پہلوی کے بچپن سے لے کر اس کی موت تک کے زمانے کا ذکر کیا ہے ۔ ماروین نے محمد رضا شاہ کی حکمرانی کے زمانے میں ایک دیگر کتاب لکھی تھی جس کا نام تھا " ایران کے اہم رہنما" ۔ ان کی یہ کتاب ایران کے سماجی حالات کے بارے میں تھی ۔
ماروین نے محمد رضا شاہ کا چار انٹرویو کیا تھا ۔ وہ ان تجزیہ نگاروں میں ہیں جنہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کے اسباب کی نفسیاتی لحاظ سے جائزہ لیا ہے ۔ حالانکہ ایران کے اسلامی انقلاب کو سمجھنے کے لئے صرف محمد رضا شاہ کی شخصیات کا نفسیاتی لحاظ سے جائزہ کافی نہیں ہے پھر بھی ہم ان کے نظریات کا جائزہ لیں گے۔
ایران کے اسلامی انقلاب کے حوالے سے جو نظریات پیش کئے جاتے ہیں ان میں جو بات مشترکہ طور پر کہی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ ایران کے عوام بنیادی طور پر مذہبی فطرت کے حامل ہیں ۔
کچھ دانشور یہ بھی کہتے ہیں کہ ایرانی قوم، ظلم کے مقابلے میں مذہب و دین کا استعمال کرتے آئے ہیں ۔ ماروین زونیس اس نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ پہلوی حکومت نے کوشش کی تھی کہ متعدد مواقع پر ایران میں مذہب کے کردار کو بے سود، بے رنگ اور کم اہمیت دکھائیں ۔