Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب / دنیا میں بیداری

ایران کا اسلامی انقلاب ایک عالمی لہر پر منحصر ہے جس کا مقصد اسلامی معاشرے کی حقیقی تکمیل تک اسلامی ضمیر کو بیدار کرنا اور مسلمانوں اور ان کی شناخت کو بیدار کرنا ہے ۔

اس طرح کی مثالیں اسلامی انقلابات کی توسیع اور اس کی پیشرفت اور ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے سبق حاصل کرتے ہوئے مظلوم اور آزادی کی خواہشمند قومیں، ظالمین اور شیطانی طاقتوں سے ٹکرا گئیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ انقلاب، مسلم ممالک اور دوسرے مقامات پر دنیا کے حریت پسندوں کے لئے آئیڈیل بن گیا ۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں اسلامی بیداری کی تحریک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی اور اسی کے ساتھ مسلمانوں کی داخلی طاقت میں اضافہ ہوا۔ فلسطین، لبنان، ترکی، مصر، بحرین، لیبیا، یمن، سوڈان، پاکستان، جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا کے ديگر مسلم علاقوں میں اسلامی بیداری میں اضافہ اور مذہب و دین کی جانب رجحان میں اضافہ ہوا اور انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب سے متاثر ہوکر عالم اسلام میں اپنی اسلامی شناخت حاصل کی ۔

مسئلہ فلسطین کو اسلامی رنگ دینا، اسلامی شناخت کو مضبوط کرنے کی جانب عالم اسلام کی تبدیلیوں اور رابطوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کا ایک دیگر اثر ہے ۔ اس بارے میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی فرماتے ہیں کہ جب تک ہم اسلام کی جانب نہیں پلٹتے، پیغمبر اسلام کے اسلام  کی جانب نہیں لوٹتے، ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے، نہ ہم مسئلہ فلسطین کو حل کر پائیں گے، نہ افغان اور نہ ہی دنیا کے ديگر مسلم ممالک کے مسائل کو، اسلامی تعلیمات حاصل کی جانی چاہئے اور جیسا کہ اسلام نے حکم دیا ہے کہ مؤمن دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں، بھائی ہیں اور حکم دیا گیا ہے کہ اللہ کی رسی مضبوطی سے پکڑے رہو اور آپس میں جھگڑا لڑائی نہ کرو۔

ٹیگس