ترکی کے وزی اعظم کوعبوری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
-
رجب طیب اردوغان
ترکی کے صدرنے اس ملک کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو سے ملاقات اور گفتگو کی ہے
موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کو وزیراعظم احمد داؤد اوغلو سے ملاقات کر کے انھیں قانون کے مطابق عبوری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے- ترکی کے قانون کے مطابق عبوری حکومت کو پانچ دن میں تشکیل پا جانا چاہئے اور اسے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی-
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گذشتہ رات پارلیمنٹ کے اسپیکر عصمت ییلماز سے چار گھنٹوں کی ملاقات کے بعد ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرائے جانے کا حکم جاری کیا ہے- توقع ہے کہ ترکی میں عام انتخابات پہلی نومبر تک ہوں گے-
az25082015