عراقی وزیر اعظم کا بیجی کی آزادی پر زور
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
-
بیجی کی آزادی پر زور
عراق کے وزیر اعظم نے داعش کے قبضے سے بیجی آئل ریفائنری کی جلد سے جلد آزادی پر تاکید کی ہے-
عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبہ صلاح الدین میں محاذ جنگ کا دورہ کیا اورفوج و رضاکار فورس کے کمانڈروں سے ملاقات میں جنگی علاقوں کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا- حیدرالعبادی نے عراقی فوج اورعوامی رضاکارفورس کے کمانڈروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بیجی آئل ریفائنری پر داعش کا قبضہ ختم کرنے کی اہمیت اورپورے صوبہ صلاح الدین سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے پر زوردیا -
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبہ صلاح الدین بالخصوص بیجی آئل ریفائنری کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے منصوبے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا-
دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایک اوربیان میں کہا ہے کہ انھوں نے عراق میں مظاہروں اوردھرنوں پر پابندی کے سلسلے میں کوئی فرمان جاری نہیں کیا ہے-
عراقی وزیراعظم نے اس بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی آئین میں موجود پرامن مظاہروں کے حق کی حمایت کرتے ہیں- اس سے قبل صوبہ واسط کی سیکورٹی کونسل کی کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ اسے وزیراعظم حیدرالعبادی کی جانب سے مظاہروں اوردھرنوں پرپابندی کے احکامات ملے ہیں-