روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
-
روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے کی ترجمان نے روہنگیا مسلمانوں اور بنگلادیشوں کی مہاجرت پر خبردار کیا ہے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی خاتون ترجمان ملیسا فلیمنگ نے ہفتے کے روز کہا کہ تارکین وطن خاص طور پر روہنگیائی اور بنگلادیشی مسلمانوں کی جنوب مشرقی ایشیا کی طرف مہاجرت کی لہر میں رواں ماہ کے آخر تک تیزی آجائے گی-ملیسا فلیمنگ نے جنوب مشرقی ایشیا کی سمت غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے مہاجرت کے نتیجے میں انسانی جانوں کو لاحق خطرات کی بابت خبردار کیا - انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے آغاز سے اب تک گیارہ سو بنگلادیشی اور روہنگیا کے مسلمان کھلے سمندروں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں-
اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ عیسوی سال کے اوائل سے رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران تقریبا چورانوے ہزار افراد نے بنگلادیش اور میانمار سے کوچ کیا ہے کہ جن میں سے اکتیس ہزار افراد نے رواں سال کے شروع کے چھ مہینوں میں ترک وطن کیا ہے- az30082015