مصر: داعش کی رکنیت کے الزام میں سولہ افراد کا مقدمہ عدالت میں پیش
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
مصرکے صوبہ الشرقیہ میں دہشت گرد گروہ داعش کی رکنیت کے الزام میں سولہ افراد کا مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے
اسکائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق مصرکے صوبہ الشرقیہ میں اٹارنی جنرل کے دفترنے دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل کی کوشش اوراس دہشت گرد گروہ کی رکنیت کے الزام میں سولہ افراد کا مقدمہ عدالت میں پیش کردیا ہے۔اگران افراد پرلگائے جانے والے الزامات ثابت ہوگئے تو ان کو سزائے موت تک دی جا سکتی ہے۔
ان افراد کے خلاف مقدمے کا آغاز پندرہ ستمبر کو ہوگا۔
سنہ دو ہزار تیرہ میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں مصر کے اس وقت کے صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد اس ملک کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر ہمیشہ حملے کئے جاتے رہے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی مصر میں واقع سینا کے علاقے میں ہونے والے زیادہ ترحملوں کی ذمےداری قبول کی ہے۔