یمن: مارب شہر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
-
یمنی افواج نے مارب پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
یمنی افواج نے مارب پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے صوبہ مارب کے مرکز مارب سٹی پر حملہ کیا تاہم یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا اور انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔اس حملے میں القاعدہ کے دہشت گردوں کو مفرور سابق صدر منصور ہادی کے حامیوں کی مدد اور پشت پناہی حاصل تھی۔ دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے مارب کے مختلف علاقوں کو پانچ بار بمباری کا نشانہ بنایا۔
فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے جنوبی صوبے تعز کے شہر الضباب کی جانب پیش قدمی جاری رکھی اور مغرب سے شہر میں داخل ہونے والے راستے پر امن و امان بحال کر دیا۔ ادھر صوبہ بیضا کے مکیراس علاقے سے موصولہ خبروں کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں کے حملوں میں گیارہ افراد شہید ہو گئے ہیں۔