Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مشرق میں افغان سیکورٹی فورسز پر حملے
    افغانستان کے مشرق میں افغان سیکورٹی فورسز پر حملے

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے مشرق میں افغان سیکورٹی فورسز پر حملے کی خبر دی ہے-

ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے شہر ارگون میں افغان سیکورٹی فورسز پر ہونے والے طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور چھے زخمی ہو گئے-

زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے- طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبہ کاپیسا میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھے افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں-

ایک اور خبر کے مطابق صوبہ کابل کے شہر پمغان میں افغان وزارت دفاع سے وابستہ سیکورٹی اہلکاروں کے راستے میں ہونے والے بم کے دھماکے میں سات سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں-

اس بم دھماکے میں تین افغان سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں- افغانستان کے سیکورٹی حکام نے اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

ٹیگس