صنعا میں ایک دہشت گروہ کا قلع قمع
Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
-
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کر دیا گیا ہے-
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کر دیا گیا ہے-
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج ، رضاکار فورس اور سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں سے دارالحکومت صنعا میں ایک دہشت گرد گروہ کی تخریبی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا-یمن کے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد گروہ کی تخریبی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے اس کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا- یمن کی عوامی فورس کے ایک رکن حسین القدامی نے کہا کہ سعودی عرب کے کچھ تکفیری ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد ان کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے- حسین القدامی نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد یمنی عوام کے امن و سکون کو برباد کرنا اور شہر صنعاء میں نئے محاذ کھولنا ہے-
بدھ کی رات شمالی صنعاء کی الموید مسجد پر دو دہشت گردانہ حملے میں بتیس نمازی شہید اور تقریبا سو افراد زحمی ہو گئے تھے-
ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے الخوبہ علاقے میں ایک فوجی چھاؤنی کا کنٹرول پوری طرح اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے- یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے سعودی عرب کےحملوں کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں اینٹی ٹینک میزائل فائر کر کے ایک سعودی ٹینک کو تباہ کر دیا-