Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے سفیر حسن دانائی فر اور عراقی صدر فواد معصوم
    ایران کے سفیر حسن دانائی فر اور عراقی صدر فواد معصوم

بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کرکے علاقے کے اہم مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں ایران کے سفیر حسن دانائی فر اور عراقی صدر فواد معصوم نے انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد، عراق اور علاقے میں سیکورٹی کے مسائل نیز ایران و عراق کے درمیان اقتصادی تعاون جیسے موضوعات پر بات چیت کی-

اس ملاقات میں عراق کے صدر فواد معصوم نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عراق کی بروقت مدد کا شکریہ ادا کیا-

 عراق کے صدر نے بغداد تہران تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے سیاسی اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں ان تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ پر تاکید کی-

دوسری جانب عراق کی پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے سیاسی شعبے کے سربراہ ملا بختیار نے شہر سلیمانیہ میں ایران کے وزیر ثقافت کے مشیر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایرانیوں نے عراقی کردستان علاقے کے سیاسی مسائل میں اب تک اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ داعش کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی اربیل کی مدد کو پہنچے-

انھوں نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عراقی کردستان علاقے کے ثقافتی تعلقات، سیاسی تعلقات سے بڑھ کر ہیں اور دونوں کے باہمی مشترکات، ان تعلقات کے فروغ کے لئے مضبوط محرک ہیں-

 اس ملاقات میں ایران کے وزیر ثقافت کے مشیر مسعود میرزائی نے کہا کہ اس ملاقات میں فریقین نے ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی-

ٹیگس