سعودی عرب: جیزان میں اسلحہ ڈپو میں دھماکا اور متعدد فوجیوں کی ہلاکت
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
-
سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک
سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں-
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کو جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع جیزان کے الطوال علاقے میں میزائلوں سے حملہ کر کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیا جبکہ المصق فوجی اڈے پر میزائلی حملہ کر کے دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے-صوبہ صعدہ میں ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور رضا کار فورس نے بھی اتوار کو جیزان میں الردیف فوجی اڈے کو نشانہ بنایا اور توپخانے کے گولے داغے -
جمعے کو صوبہ مارب کے صافر علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی حملے میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تین سو فوجی ہلاک ہو گئے تھے-
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکام نے اپنے ساٹھ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا-