افغانستان کے کئی صوبوں میں طالبان کے حملے
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
-
افغانستان کے کئی صوبوں میں طالبان کے حملے
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے کئی صوبوں میں طالبان نے حملے کیے ہیں
ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیرکے روزدعوی کیا کہ افغانستان میں امریکا کی مرکزی بگرام ایئر بیس پر اتوار کی رات دو میزائل فائر کئے گئے اس حملے میں اس مرکز کو کافی نقصان پہنچا-طالبان کے ترجمان کے مطابق صوبہ وردک کے شہر سید آباد میں طالبان نے افغان فوج کا ایک ٹینک پیرکی صبح تباہ کر دیا اور اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے-
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صوبہ پکتیا میں افغان فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں طالبان نے سات چوکیوں پر قبضہ کر لیا نیز اس جھڑپ میں گیارہ افغان فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے-