Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: نیٹو کے حملے میں سترہ افغان فوجی جاں بحق
    افغانستان: نیٹو کے حملے میں سترہ افغان فوجی جاں بحق

افغانستان کے جنوبی علاقے پر نیٹو کے فضائی حملے میں سترہ افغان فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں-

افغانستان کے صوبہ ہلمند کی سیکورٹی فورس کے کمانڈرنبی جان ملاخیل نے کہا ہے کہ نیٹو کے فوجیوں نے اتوارکی رات جنوبی افغانستان میں واقع ضلع گرمسیرکےعلاقے ریگ پربمباری کی جس میں سترہ افغان فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے گورنرکے ترجمان نے بھی اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افغان فوجیوں کا تعلق انسداد منشیات کے شعبے سے تھا اوروہ گرمسیر ضلع میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

دریں اثنا افغانستان کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پرکہا کہ اس حملے میں اکتیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیٹو نے ابھی تک اس خبر پراپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ٹیگس