Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان کے دو صوبوں کے بعض علاقوں پر طالبان کا کنٹرول
    افغانستان کے دو صوبوں کے بعض علاقوں پر طالبان کا کنٹرول

افغانستان کے دو صوبوں کے بعض علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہونے کی اطلاعات ہیں-

افغانستان کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ سرپل کے لغمان، سوختہ اور علف سفید علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا ہے- یہ بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان نے اس صوبے کے صدر مقام اور کوہستانات شہر کی طرف پیش قدمی شروع کر دی ہے اور تازہ دم فوج اور مدد نہ پہنچنے کی صورت میں یہ شہر بھی سقوط کر جائے گا-

ادھر صوبہ فاریاب کی پولیس نے کہا ہے کہ افغان فوج کے چلے جانے کے بعد اس صوبے کے بازار شاخ قصبے پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا ہے- بیس ہزار آبادی والے قصبے بازار شاخ پر تین سال سے طالبان کا کنٹرول تھا اور گزشتہ ماہ اس پر افغان سیکورٹی فورسز نے کنٹرول حاصل کیا تھا-

 قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم نے فاریاب اور سرپل صوبوں کو حکومت مخالف عناصر سے پاک کرانے کے لئے ان دونوں صوبوں میں طویل کارروائی انجام دی تھی لیکن دونوں صوبوں میں طالبان کے ایک بار پھر سرگرم ہونے سے افغان حکام کو تشویش لاحق ہو گئی ہے-

ٹیگس