لیبیا کے ایک اسکول میں بم دھماکا، پانچ بچے جاں بحق
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
-
لیبیا کے ایک اسکول میں بم دھماکا، پانچ بچے جاں بحق
لیبیا کے شمالی شہر بن غازی کے ایک اسکول میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں-
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز لیبیا کے شمال میں واقع شہر بن غازی کے ایک اسکول میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پانچ بچے جاں بحق اور چھے زخمی ہوگئے.کسی شخص یا گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-ادھر مشرقی شہر درنہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی اطلاعات ہیں- اطلاعات کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں لیبیا کی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے- اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں-