Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی میزائل سسٹم
    اسرائیلی میزائل سسٹم

سعودی عرب کو اسرائیلی میزائل سسٹم کی فراہمی کے معاہدے کی اطلاعات ہیں-

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق تل ابیب آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم ریاض کو دے گا تاکہ سعودی عرب یمن سے محلق اپنی سرحد کے دفاع کے لئے اس کو استعمال کر سکے-

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی نگرانی میں ہونے والے اسرائیلی فوج اور سعودی عرب کی وزارت دفاع کے نمائںدوں کے مذاکرات کے دوران اس سلسلے میں حتمی معاہدہ ہوا ہے۔ اگرچہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مسئلہ فلسطین جیسے بعض مسائل میں اختلاف نظر پایا جاتا ہے لیکن بہت سے مسائل میں سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات ہیں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے دونوں خفیہ طور پر تعاون بھی کرتے ہیں-

مشرق وسطی کے امور کے اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن میں صیہونی حکومت کی نیابت میں جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قتل عام کی طرح یمنی عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہا ہے-

ٹیگس