Sep ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا
    متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا

یمن میں متحدہ عرب امارات کا ایک اور فوجی ہلاک ہو گیا ہے-

الخلیج آنلاین کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ یمن کے شہر مارب میں ہونے والی کارروائیوں میں ہمارا ایک اور فوجی ہلاک ہو گیا ہے-

متحدہ عرب امارات نے مارب میں پیر کو بھی اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا جبکہ سعودی عرب نے پیر کو مارب میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا- یمن کے صوبہ مارب میں جارح فوجیوں کے اڈے صافر پر یمنی فوج کے حملے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین کے دسیوں فوجی ہلاک ہو گئے تھے-

ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے ذمار علاقے پر بمباری کر کے پندرہ افراد کو شہید اور بارہ کو زخمی کر دیا- سعودی لڑاکا طیارے ،یمن کے شمالی علاقے صعدہ، دارالحکومت صنعا، اور مارب پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں- یمن کے صوبہ سحار کے علاقے المقاس اور آل حقامی میں سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے تازہ ترین حملوں میں اٹھارہ عام شہری شہید ہو گئے- شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں-

 سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ عمران میں حملہ کر کے العشہ اور وقفلہ کی رابطہ سڑک پر بمباری کی- سعودی عرب نے مغربی یمن کے صوبہ المحویت میں وادی سردد میں ایک پل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ یمنی شہری جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے-

ٹیگس