Sep ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی
    افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی

افغانستان کے ایوان صدر کے ترجمان نے صدر محمد اشرف غنی کے لاعلاج بیماری میں مبتلا ہونے کی تردید کردی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایوان صدر کے ترجمان حامد سوزان نے صدر محمد اشرف غنی کے لاعلاج بیماری میں مبتلا ہونے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں۔

حامد سوزان کا کہنا تھا کہ محمد اشرف غنی نے رواں ہفتے کے دوران تمام اہم میٹنگوں میں شرکت کی اور منگل کے دن بھی وہ افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کی میٹنگ میں شریک ہوئے جس کی ویڈیو ذرائع ابلاغ کو دے دی گئی ہے۔
 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے جہادی رہنما عبدالرسول سیاف نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ افغان صدر کے انتقال کی صورت میں ملک میں قانونی خلا پیدا ہو جائے گا۔ عبدالرسول سیاف کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر محمد اشرف غنی کی بیماری کی خبر شائع کر دی گئی تھی۔

ٹیگس