Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • موصل میں داعش دہشت گردوں کے درمیان شدید اختلافات

داعش دہشت گردوں کے درمیان داخلی اختلافات میں شدت آنے کے بعد موصل سے دسیوں دہشت گرد فرار کر گئے ہیں-

عراق کی السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ سعید مموزینی نے جمعرات کو کہا کہ داعش کے داخلی اختلافات میں اضافے اور نفسیاتی دباؤ کے باعث گذشتہ صرف دو دنوں کے دوران موصل سے بیاسی دہشت گرد شام کی جانب فرار کر گئے ہیں- فرار ہونے والوں میں داعش کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے-

مموزینی کے مطابق داعش کے درمیان اختلافات اور اس پر نفسیاتی دباؤ اتنا بڑھ گیا ہے کہ داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی ان اختلافات کو دور کرنے اور داعش دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے شام سے موصل چلا گیا ہے- عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے موصل میں داعش دہشت گردوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کی بھی خبر دی ہے- داعش دہشت گرد جون دو ہزار چودہ سے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کئے ہوئے ہیں اور وہ اس شہر کے لوگوں کے خلاف ہولناک جرائم انجام دے رہا ہے اور اس نے موصل کو انسانی اور سیکورٹی بحران سے دوچار کر رکھا ہے-

ٹیگس