Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • شیخ سلمان پر مقدمہ، بحرین میں بحران جاری رہنے کا عکاس ہے

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری رہنا بحرین میں بحران جاری رہنے کی نشاندہی کرتا ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے بارے میں اپنے ہفتے وار اجلاس میں جو شہر منامہ کے البلاد القدیم علاقے میں منعقد ہوا، کہا کہ مخالف رہنماؤں کو ان کے سیاسی موقف اور نظریات کی بنا پر جیلوں میں ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ بحرین کا بحران بہت گہرا ہے-

نیبل رجب نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے انسانی حقوق کی مزید تنظیموں کے کام کرنے کا مطالبہ کیا- بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ جون کو جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو اپنا موقف بیان کرنے اور عوام کے جائز حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے کی بنا پر چار سال قید کی سزا دی ہے-

شیخ علی سلمان کی اپیل کورٹ کی پہلی سماعت پندرہ ستمبر کو ہوئی اور اس کے بعد اسے چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا- بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے- بحرینی عوام، آزادی و انصاف کے حصول، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب جمہوری نظام حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں-

ٹیگس