Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردعراق میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے: حیدرالعبادی
    دہشت گردعراق میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے: حیدرالعبادی

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبہ دیالہ میں تکفیری دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کی عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے اوردہشت گرد گروہوں کے خلاف فوج اورسیکورٹی فورسز کا آپریشن پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا-

عراقی وزیراعظم نے اس بات پرزوردیا کہ دہشت گرد، اس قسم کے وحشیانہ اورغیرانسانی حملے کرکے ہرگزاپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے اورعراقی حکومت اورفوج دہشت گردوں کوگرفتارکرنے، انھیں قرارواقعی سزا دینے اورکچلنےکے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی-

 واضح رہے کہ صوبہ دیالہ کے علاقے خان بنی سعد میں جمعے کے روزایک کاربم دھماکے میں چالیس افراد جاں بحق اور اکہتّردیگرزخمی ہوگئے تھے- اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے-

ٹیگس