مسجدالاقصی پر جارحیت کے خلاف مصری عوام کے مظاہرے
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
مصری عوام نے اپنے ملک کے مختلف شہروں میں مصر میں فوجی کودتا کی مخالفت اور مسجدالاقصی کی حمایت میں مظاہرے کئے-
عرب ذرائع کے حوالے سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مصر میں کودتا مخالفین نے اپنے ملک کے انقلاب اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے درمیان بندھن پر تاکید کی- مصری مظاہرین نے اعلان کیا کہ مسجدالاقصی، مسلمانوں اور عربوں کا بنیادی مسئلہ ہے-مصری عوام نے جیزہ کے الحرم اور کرداسہ اور المعادی علاقوں میں کودتا کی مخالفت میں اور مسجد الاقصی کی حمایت میں مظاہرے کئے اور اسکندریہ میں بھی صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کیا- مصریوں نے شمالی اور جنوبی مصر کے بعض شہروں منجملہ سابق صدر محمد مرسی کے شہر اور صوبہ کفرالشیخ میں کودتا کی مخالفت اور مسجد الاقصی کی حمایت میں مظاہرے کئے- بتایا جاتا ہے کہ عوام وسیع پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے-