بنگلہ دیش میں تین افراد کی ہلاکت
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
بنگلہ دیش کے مرکز میں واقع ایک گاؤں میں ایک عورت کی توہین کئے جانے سے ناراض عوام اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے-
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ایک پولیس افسر نے، جس کا نام اس رپورٹ میں ذکر نہیں کیا گیا ہے، کہا ہے کہ یہ جھڑپیں منگل کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب ایک گاؤں کے افراد نے ایک بیٹے کے سامنے اس کی ماں کی توہین کئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک شاہراہ کو بند کر دیا-اس پولیس افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گاؤں کے افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں پولیس نے بھی مجبور ہوکر احتجاجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے-