یمن پرسعودی عرب کی بمباری میں بچوں کے شہید ہونے پراقوام متحدہ کی تشویش
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
-
یمن پر سعودی عرب کی بمباری میں بچوں کے شہید ہونے پر اقوام متحدہ کی تشویش
اقوام متحدہ نے یمن پر سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کے حملوں میں بچوں کے شہید ہونے پر تشویش ظاہرکی ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہےکہ یمن پرسعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ متحارب فریق فوجی اور غیر فوجی اہداف میں کوئی فرق روا نہیں رکھتے ہیں۔اسٹیفن دوجاریک کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مشیر نے یمن کی صورتحال کو ایک المئے سے بھی زیادہ ابتر قرار دیا ہے اور ماضی کی نسبت رواں سال کے دوران یمن میں زیادہ بچے زخمی اور معذور ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے تہتر فیصد بچے سعودی عرب کی بمباری کی وجہ سے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔