افغانستان میں 38 طالبان ہلاک
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
-
افغانستان میں 38 طالبان ہلاک
افغانستان میں اڑتیس طالبان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں-
شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ننگرہار، قندوز، بدخشان، سرپل، قندھار، غزنی، ہرات اور ہلمند صوبوں میں ہونے والی افغان فوج کی کارروائی میں اڑتیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں-افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان فوج کی کارروائی میں آٹھ طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں- رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فوج نے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی طالبان کے قبضے سے برآمد کیا ہے-
طالبان نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے- دریں اثنا افغانستان کے طلوع ٹی وی چینل نے تئیس دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے- طلوع ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سیکورٹی فورسز کی گزشتہ دو روز کی کارروائی میں تئیس دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں سات پاکستانی شہری بھی شامل ہیں- بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ہونے والے عناصر افغانستان میں عیدالاضحی کی تقریبات میں تخریبی کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے- عیدالاضحی کے پیش نظر پورے افغانستان میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں-