عراق،بیجی میں دہشت گردوں کے اندرونی بڑھتے ہوئے اختلافات
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
-
عراق،بیجی میں دہشت گردوں کے اندرونی بڑھتے ہوئے اختلافات
عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں واقع بیجی میں داعش دہشت گردوں کے درمیان اندرونی اختلافات شدّت اختیار کر گئے ہیں-
ذرائع کے مطابق عراق کے اس سیکورٹی ذریعے نے، جس نے نام ظاہر نہ کئے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے، بیجی پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کی ناکام کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی یہ ناکامی، دہشت گردوں کے درمیان اختلافات شدّت اختیار کرجانے کا باعث بنی ہے-اس ذریعے کا کہنا ہے کہ بیجی پر مکمل قبضہ کرنے میں ناکامی کے بعد داعش دہشت گردوں کے اختلافات اس حد تک شدّت اختیار کرگئے ہیں کہ داعش کے بعض دہشت گردوں نے دھمکی دی ہے کہ صورت حال اگر یونہی جاری رہی تو وہ، بیجی شہر ترک کردیں گے اور واپس شام چلے جائیں گے-
بیجی میں داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان دہشت گردوں کو حاصل ہونے والی ناکامیوں کے بعد ان کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں- واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عراق میں سن دو ہزار چودہ میں بارہ ہزار، دو سو بیاسی عام شہری جاں بحق اور تئیس ہزار ایک سو چھّبیس زخمی ہوئے ہیں-