Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کے دو حملے، 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک
    افغانستان میں طالبان کے دو حملے، 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے دو الگ الگ حملوں میں پندرہ سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے بدھ کے روز افغانستان کے دو صوبوں میں حملے کئے جن کے نتیجے میں پندرہ افغان سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جوزجان اور بلخ صوبوں میں یہ حملے ہوئے ہیں اور ان حملوں میں کئی سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں-
جوزجان صوبے میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ ہوا جس میں دس سیکورٹی اہلکار مارے گئے-
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ صوبہ جوزجان کے کس علاقے میں ہوا ہے- اس رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ میں ہونے والے حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں- صوبہ بلخ کے علاقے دولت آباد میں ہونے والے اس حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

ٹیگس