Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • منی میں  بھگڈر: مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی،450 سے زائد زخمی
    منی میں بھگڈر: مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی،450 سے زائد زخمی

منی میں بھگدڑ مچنے کے باعث جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد دو سو بیس ہوگئی ہے۔

سعودی سول ڈیفنس سروس کے ٹوئیٹ کے مطابق بھگدڑ کے دوران ساڑھے چا سو سے زائد حجاج کرام زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ مکتب نمبر ترانوے کے قریب پیش آیا جہاں زیادہ تر الجزائر کے شہری مقیم تھے۔
سانحے کے بعد تمام قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔
اس سے پہلے سن دوہزار چھے میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں تین سو چھیالس افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت کم از کم ایک سو سات افراد جاں بحق تین سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


ٹیگس