سعودی حکام صیہونیوں کے خادم ہیں: علامه عبد السلام الوجیه
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
علمائے یمن کی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے سعودی حکام کو صیہونیوں کا خادم قرار دیا ہے۔
علمائے یمن کی کونسل کے سیکریٹری جنرل علامه عبد السلام الوجیه نے سرزمین منی میں رونما ہونے والے خون ریز حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام حرمین شریفین کے نہیں بلکہ صیہونیوں کے خادم ہیں اور وہ صیہونیوں کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ علامه عبد السلام الوجیه نے دنیا بھر مسلمان علمائے کرام سے سانحہ منی کا جائزہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود اور وہابیوں نے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد اب تک سیکڑوں مظالم ڈھائے ہیں اور ہزاروں بے گناہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔
جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آل سعود کے حکام صیہونی حکومت کے مقاصد کے لئے اقدامات انجام دے رہے ہیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے بھی اس سلسلے میں کہا ہے کہ سرزمین منی میں رونما ہونے والا سانحہ اس بات کا متقاضی ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک آل سعود کو عدالت کے کٹہرے میں لے جائیں۔
واضح رہے کہ سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے حجاج کی تعداد تقریبا ایک ہزار چار سو تک پہنچ گئی ہے جن میں سے تقریبا ایک سو چالیس ایرانی حجاج تھے۔