شام و لبنان کی سرحد پر متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
شام و لبنان کے سرحدی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا-
لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کچھ مسلح دہشت گردوں نے جمعہ کو علی الصبح شام و لبنان کے سرحدی علاقے الطفیل کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا جنھیں وہاں حزب اللہ کی جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا اور نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ لبنان کی فوج نے بھی راس بعلبک میں دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران مسلح دہشت گرد گروہوں نے لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں پر بارہا حملہ کیا ہے اور گذشتہ موسم گرما میں انمسلح دہشت گرد گروہوں نے لبنان کے فوجی و سیکورٹی مراکز حملہ کرکے دسیوں فوجی و سیکورٹی اہلکاروں کو موت کو گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ بعض اہلکاروں کو ان گروہوں نے اغوا بھی کرلیا تھا۔