اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
منی کے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس تشکیل پا رہا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منی کے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیا جائے گا۔اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر تشکیل پا رہا ہے۔ جمعرات کے روز منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں حجاج کرام جاں بحق ہوگئے۔
سعودی حکومت کی بدانتظامی اور زائرین خانہ خدا کو تحفظ فراہم کرنے میں سعودی حکام کی لا پرواہی کی بنا پر دنیا کے مختلف ملکوں نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے منی حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔