Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • جنرل اسمبلی میں صیہونی حکومت کی رکنیت معطل کرنے کےلئے عالمی سطح پر فیصلہ کن اقدام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے : فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کا مطالبہ

فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرنے صیہونی حکومت کی رکنیت معطل کرنے اور اس کے عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرفرانسسکا البانیزنے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف غیر انسانی جرائم بالخصوص غزہ میں جاری جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ناجائز صیہونی حکومت کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرفرانسسکا البانیز نے صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف نام نہاد عالمی برادری کی مسلسل خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارح و غاصب حکومت کو روکنے کے لئے اپنے قانونی ہتھیار استعمال کرے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

البانیز نے بین الاقوامی نظام کے زوال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی سطح پر فیصلہ کن اقدام کیا جائے تاکہ جنرل اسمبلی میں صیہونی حکومت کی رکنیت کو معطل کیا جاسکے اور اس حکومت کے خلاف جامع پابندیاں عائد کی جائیں۔

 

ٹیگس