Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے حجاج کی اجتماعی قبروں میں تدفین
    سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے حجاج کی اجتماعی قبروں میں تدفین

آل سعود حکومت ان حجاج کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کر رہی جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے تقریبا چھ سو حجاج کی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
سعودی عرب کے حکام نے اسلامی ممالک کے حاجیوں کے قافلہ سالاروں سے کہا ہے کہ وہ تدفین کی رسومات میں شرکت کریں۔
دریں اثنا آل سعود کی حکومت نے ان حجاج کی لاشوں کی تصویریں کھینچنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب اسلامی ممالک کے متعدد فافلہ سالاروں نے سانحہ منی کے بعد اپنے متعدد حجاج کے لاپتہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے دن سرزمین منی میں رمی جمرات کے موقع پر رونما ہونے والے المناک سانحے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم دو ہزار حجاج جاں بحق اور سیکڑوں زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

ٹیگس