یمن میں نو سعودی جارحین کی ہلاکت
Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
یمن میں سعودی عرب کے کم از کم نو جارح فوجی ہلاک ہوگئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے کم از کم نو فوجیوں کو ہلاک اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق صوبے مآرب میں سعودی فوجی ایک علاقے کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں انھیں یمنی فوجیوں کی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں سعودی عرب کی ایک بکتر بند گاڑی اور دو ٹینک تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمن کے عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع عسیر کے علاقے میں فوجی چھاؤنی اور کئی فوجی مراکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ان فوجی مراکز کو کافی نقصان پہنچا۔