Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • کابل میں فوج کی حمایت میں مظاہرہ
    کابل میں فوج کی حمایت میں مظاہرہ

ہزاروں افغان شہریوں نے دارالحکومت کابل میں قومی فوج کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے

مظاہرین، طالبان کے مقابلے میں فوج کی حمایت کے ساتھ ساتھ، طالبان مردہ باد اور دہشت گرد مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

 مظاہرین نے ملک کے بعض عہدیداروں پر قندوز شہر کے سقوط میں طالبان کا ساتھ دینے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا۔

مظاہرین، صدر اشرف غنی سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ طالبان کی حمایت کرنے والوں کو اہم سرکاری عہدوں سے طرف اور انہیں گرفتار کرکے ان پرمقدمہ چلائیں۔

افغانستان کے بعض ارکان پارلیمنٹ نے قندوز کے کمشنر محمد عمر صافی پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے قندوز کے کمشنر کو برطرف کردیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ طالبان نے گزشتہ دنوں قندوز پر قبضہ کرلیا تھا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان کی فوج نے قندوز شہر کو ایک بار پھر طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

ٹیگس