Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جھڑپیں، اٹھائیس ہلاک
    افغانستان میں جھڑپیں، اٹھائیس ہلاک

افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم اٹھائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شن ھوا نیوز ایجنسی کے مطابق جوزجان کے ڈپٹی پولیس چیف عبدالحافظ خاشی نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپیں ہفتے کے روز دارالحکومت کابل سے تین سو نوے کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شمالی علاقے میں ہوئیں۔

اس رپورٹ کےمطابق ان جھڑپوں میں چار پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان نے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ٹیگس