قندوزکے اسپتال پرامریکی حملے کی تحقیقات کرائی جائيں : ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا مطالبہ
Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے افغانستان کے شہر قندوز میں ایک اسپتال پر امریکی ہوائی حملے کی تحقیقات کرائے جانے پر زور دیا ہے-
ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے ایک بیان میں، افغانستان کے شہر قندوز میں اس تنظیم کے ایک اسپتال پر امریکی ہوائی حملے کے بارے میں آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے- ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کےاعلان کے مطابق اس اسپتال پر امریکی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر بائیس ہوگئی ہے-اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بارہ افراد، ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے ملازمین ہیں جبکہ دس دیگر افراد میں تین بچے شامل ہیں جو اس اسپتال میں زیر علاج تھے- واضح رہے کہ امریکا کے جنگی طیارے نے ہفتے کی صب قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے متعلق اسپتال پر حملہ کردیا تھا - قندوز شہر پر طالبان نے رواں ہفتے کے آغاز میں قبضہ کرلیا تھا لیکن افغان فوج نے گذشتہ جمعرات کو یہ شہر طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا -