Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • بغداد کے گرین زون
    بغداد کے گرین زون

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون کو، جو دو ہزار تین سے عراق پر امریکی قبضے کے بعد عام شہریوں پر بند کردیا گیا تھا، اتوار کی رات کو کھول دیا گیا-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کہ جنہوں نے بغداد کے قلعہ بند علاقے گرین زون کو تقریبا ڈیڑھ مہینہ قبل عام شہریوں کے لئے کھولے جانے کا وعدہ کیا تھا، اتوار کی رات کو علاوی روڈ سے اس علاقے میں جو گاڑی پہلے داخل ہوئی اس کا استقبال کیا-

حیدر العبادی نے تقریبا ڈیڑھ مہینہ قبل سیاسی اور انتظامی اصلاحات کے تیسرے پیکج کے تحت، بغداد کے سیکورٹی حکام اور اعلی عہدیداروں کو حکم دیا تھا کہ جلد از جلد بغداد کے سخت سکیورٹی والے علاقے گرین زون کی بعض سڑکوں اور شاہراہوں کو عوام کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عام شہریوں کو اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ یہ علاقہ دس مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور بغداد کے مرکز میں واقع ہے۔

اس علاقے میں حکومتی اداروں کی عمارتیں، اعلی عہدیداروں اور سربراہوں کے مکانات، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس اور امریکہ اور برطانیہ کے سفارتخانوں سمیت متعدد اہم عمارتیں واقع ہیں۔ اس علاقے میں خصوصی اجازت اور مخصوص شناختی کارڈ کے بغیر داخل ہونا ناممکن ہے۔

ٹیگس