Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • بحرینی حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت
    بحرینی حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت

بحرین کی حکومت دہشت گرد گروہ داعش کی مالی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے بھی اس کی حمایت کر رہی ہے۔

بحرین کے اللؤ اللؤ چینل نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے دوہرے معیارات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے لیے مالی مدد جمع کرنے کی خاطر علاقے کے ممالک سے مبلغین کو بحرین آنے کی اجازت دی ہے جو آل خلیفہ کی جانب سے تکفیری گروہ داعش کی حمایت کو ثابت کرتی ہے۔


دوسری جانب بحرین کے ایک وزیر نے عراق میں داعش کے دہشت گردانہ اور انسانیت سوز اقدامات کو انقلاب قرار دیا ہے۔ جبکہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے سڑکوں پر ٹائر جلانے کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت ایک ڈکٹیٹر اور استبدادی حکومت ہے کہ جس نے بحرینی عوام کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

ٹیگس