Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • یوم عاشور پر افغان فوج کو چوکس رہے کا حکم
    یوم عاشور پر افغان فوج کو چوکس رہے کا حکم

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے فوج کو پورےملک میں الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ افغانستان کی قومی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں جو صدر اشرف غنی کی صدارت میں ہوا ملک کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا -

اجلاس میں سیکورٹی فورس اورمسلح افواج کے اڈوں اور چھاؤنیوں کی حفاظت کا انتظام مزید زیادہ بہتر بنانے پرزوردیا گیا -

اجلاس میں افغان سیکورٹی فورس کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ عام شہریوں کی جان کا خیال رکھ کر ملک کے سبھی شہروں میں خصوصی آپریشن شروع کریں -

افغان قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سرحدوں پر سیکورٹی سے متعلق بڑھتی ہوئی مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور سیکورٹی فورس اور فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سرحدوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری تدابیر اپنائیں سیکورٹی فورس اور فوج کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ سرحدوں پر ہرقسم کی خلاف ورزی کی رپورٹ قومی سلامتی کونسل کوپیش کرے-

افغان فوج اور سیکورٹی فورس کو پورے ملک میں الرٹ رہنے کا حکم ایک ایسے وقت دیا گیا ہے جب افغان حکام کا کہناہے کہ اس وقت ملک کے دس صوبوں میں طالبان اور فوج کے درمیان لڑائی ہورہی ہے –

ٹیگس