قطر میں فلسطینی عوام کے حمایت میں مظاہرے
-
قطر میں فلسطینی عوام کے حمایت میں مظاہرے
قطر کے عوام نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ملت فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں -
فلسطین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق قطر کے عوام اور اس ملک میں مقیم فلسطینیوں نے جمعرات کو دوحہ میں مظاہرے کرکے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور روز بروز بڑھتے ہوئے جرائم کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا-
مظاہرین جو اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم لئے ہوئے تھے ، صیہونی حکومت سے مسجد الاقصی کے خلاف کسی طرح کی جارحیت سے باز رہنے کا مطالبہ کر رہے تھے-
مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جارحیت رکوانے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں پر تاکید کی اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے ملت فلسطین کی منصفانہ جد و جہد کی حمایت کا مطالبہ کیا-
دوحہ میں فلسطین کے سفیر منیر غانم نے کہا کہ ان مظاہروں کا مقصد ، قدس اور دیگر فلسطینی علاقوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرنا ہے- منیر غانم نے کہا کہ مظاہرین نے ثابت کر دیا کہ عرب اور مسلم امۃ نیز دنیا کے تمام حریت پسند ملت فلسطین کی حمایت کرتے ہیں-