Oct ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • واقعہ عاشورا سے درس حاصل کرنے کی ضرورت پر تاکید
    واقعہ عاشورا سے درس حاصل کرنے کی ضرورت پر تاکید

عراق کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واقعہ عاشورا سے درس حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

العراقیہ ٹی و ی کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے سنیچر کو ایک گفتگو میں تکفیری اور انتہا پسندانہ افکار کے مقابلے میں عوام کے اتحاد ویک جہتی کی تقویت کی ضرورت پر تاکید کی ۔

انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دینے کے لئے عاشورائے حسینی کو اپنے لئے ۓ نمونہ عمل بنانا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کو تکفیری دہشت گردوں کے غیر انسانی جرائم سے نجات دلانے کے لئے عزم حسینی کی ضرورت ہے۔

عراق کے صدر نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے عوام کے اتحادویک جہتی کی تقویت ، مساوات، عدل وانصاف اور وہ اصلاحات ضروری ہیں جو عوام چاہتے ہیں۔

انھوں نے عراق اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عاشورا کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت حسینی تاریخ کی ایک جاودانی اور نورانی ترین حقیقت ہے ۔

ٹیگس