Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی
    عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔

عراق کے فوجی ذرائع کے حوالے سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے علاقے شرقاط میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کا اسلحے کا ایک بڑا گودام تباہ ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ داعش کے اس گودام میں بھاری مقدار میں ہلکے اور بھاری اسلحے، گولہ بارود اور بہت سی ایسی گاڑیاں موجود تھیں جن میں بم نصب کئےگئے تھے ۔

عراقی فضائیہ کی بمباری میں داعش کے یہ سارے جنگی وسائل تباہ ہوگئے۔

دوسری طرف داعش کے افراد نے اتوار کو صوبہ صلاح الدین کے الصینیہ ہوائی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن عراقی افواج کی فائرنگ میں مارے گئے۔

اسی طرح عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے السلمان نامی علاقے میں داعش کے تین مراکز کو ختم کردیا ہے ۔ عراقی فوج نے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے الہیاکل میں بھی داعش کا ایک بڑا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

اس حملے میں داعش کے چھپن افراد مارے گئے اور جو بچ گئے تھے انہوں نے راہ فرار اختیار کی۔

رپورٹ کے مطابق اس لڑائی میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے سترہ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس