لیبیا: فوج اور داعش کے درمیان شدید لڑائی جاری
Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
-
لیبیا: فوج اور داعش کے درمیان شدید لڑائی جاری
لیبیا کے شمال مشرقی علاقے میں فوج اور داعش کے درمیان شدید لڑائی کی خبر ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں پیر کی صبح، فوج اور داعش کے مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ شروع ہوئی جو آخری اطلاع ملنےتک جاری تھی۔ یہ جھڑپ ایسی حالت میں شروع ہوئی ہے کہ دو دن قبل لیبیا کی فضائیہ نے بنغازی میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی تھی۔
اس سے قبل جمعے کو بھی بن غازی میں ایک مسلح گروہ کے اجتماع پر گولہ باری میں بارہ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ لیبیا ،سابق ڈکٹیٹر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ہی خانہ جںگی کا شکار ہے۔