افغان طالبان کا صوبہ پکتیا کے ایک شہر پر قبضے کا دعوی
Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
-
افغان طالبان کا صوبہ پکتیا کے ایک شہر پر قبضے کا دعوی
افغان طالبان نے جنوبی مشرقی صوبے پکتیا کے ایک شہر پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ صوبہ پکتیا کے شہر دندہ و پٹان پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس دوران ہونے والی لڑائی میں تین افغان پولیس اہلکارہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ شہر میں طالبان کو سرکوب کرنے کے لیے بھیجی جانے والے قومی فوج کے دستوں کو بھی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شمالی افغانستان کے صوبے قندوز کے پولیس چیف محمد قسیم منگل باغ نے کہا ہے کہ دشت ارچی کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران چالیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بڑے حصے کو طالبان کے قبضے آزاد کرالیا گیا ہے۔