افغانستان: صوبے فراہ کے تین شہروں پر طالبان کا قبضہ
-
صوبے فراہ کے تین شہروں پر طالبان کا قبضہ
افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان گروہ نے تین شہروں پر قبضہ کرلیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے ڈپٹی گورنر محمد یونس رسولی نے اعتراف کیا ہے کہ صوبے فراہ کے تین شہروں منجملہ گلستان، خاک سفید اور بکواہ پر اس وقت طالبان گروہ کا قبضہ ہے اور ان شہروں پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ صوبے فراہ کے ان شہروں پر حامد کرزئی کے دور حکومت کے آغاز سے ہی طالبان کا قبضہ ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے ایران کی دری سروس سے گفتگو میں کہا ہے کہ اس صوبے کے شہر مارجہ میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد افغان سیکورٹی فورسز نے اس شہر کے بعض علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی ہے اور ان علاقوں پر اب طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے۔
عمر زواک نے کہا کہ صوبے ہلمند کے شہر مارجہ میں طالبان گروہ اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے ابھی کوئی صحیح رپورٹ نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کا شہر مارجہ گزشتہ برسوں کے دوران طالبان اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان بارہا شدید جھڑپوں کا میدان بنا رہا ہے۔